Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویلدنڈہ میں پانی کی نئی ٹینک کا افتتاح

ویلدنڈہ میں پانی کی نئی ٹینک کا افتتاح

ویلدنڈہ۔/16 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدنڈہ منڈل کے موضع تانڈرا میں کچھ ایام پہلے پانی کے پائپ لائن کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی۔ سنکرانتی تہوار کے موقع پر سرپنچ کملماں نے پانی کی ٹینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی کرشنیا نے کہا کہ تانڈرا میں پانی کی قلت کی وجہ سے نان سی ایف اسکیم کے تحت ایک لاکھ ستر ہزار روپئے منظور ہوئے تھے جس سے منڈی کنٹہ تالاب سے موضع میں موجود پانی کی ٹینک تک پائپ لائن کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی۔ عید کے موقع پر پانی کی ٹانکی کا افتتاح کرنے پر نائب سرپنچ الہ جی، وارڈ ممبرس لکشمی راجہ شیکھر، سمن اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT