Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ویلفیر پارٹی کی کامیابی پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی

ویلفیر پارٹی کی کامیابی پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی

عادل آبادمیں ریاستی صدر جناب ملک معتصم خاں کی پریس کانفرنس

عادل آبادمیں ریاستی صدر جناب ملک معتصم خاں کی پریس کانفرنس

عادل آباد۔/23مارچ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ علاقہ کے 150 بلدی حلقوں میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا امیدواروں کو ٹھہراتے ہوئے جہاں ایک طرف سیاسی میدان میں حصہ لے رہی ہے وہیں دوسری طرف اسمبلی کی 30اورپارلیمانی حلقوں کی پانچ نشستوں پر بھی مقابلہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی صدر مسٹر ملک معتصم خاں نے مستقر عادل آباد کے دفتر جماعت اسلامی میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجالس بلدیات کے تحت ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ منشور کی کاپی منظر عام پر لاتے ہوئے کہا کہ عادل آباد ضلع کے پانچ بلدیات جن میں نرمل، کاغذ نگر، منچریال میں بالترتیب دو، دو امیدواروں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ عادل آباد میں چار اور بھینسہ میں 12امیدوار بلدیہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ’ نورانی تلنگانہ ‘ کے قیام میں پارٹی کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا تذکرہ کرتے ہوئے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں ایک مقامی جماعت مجلس اتحادالمسلمین سے مفاہمت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقید کی۔

بلدیہ انتخابات تاخیر سے منعقد ہونے پر ریاستی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا اورکہا کہ دستور ہند نے بلدیہ کو ایک طاقتور اور بااختیار ادارہ کی حیثیت دی ہے۔ جبکہ اس کا صحیح استعمال نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا۔ صدر پارٹی نے بلدیہ میں ایک انقلاب برپا کرنے کی بات کرتے ہوئے صفائی کا موثر انتظام، شجرکاری، سرسبز شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ، پختہ اور صاف سڑکیں جو ہر موسم میں راہ گیروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکے۔ ہر گھر میں جراثیم سے پاک و صاف پینے کا پانی، خوبصورت صاف ستھرے پارک کا قیام، بچوں کے کھیل کو کیلئے میدان، ہر پچاس ہزار کی آبادی پر ایک معیاری کلینک کا قیام، سستی دوا کے اسٹور، فون کے ذریعہ طبی رہنمائی کی سہولت، بلدیات کے ذریعہ مدارس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔

ہر وارڈ میں آنگن واڑی مراکز کا قیام، سلم علاقہ جات میں بنیادی سہولتیں، غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے خانگی کمپنیوں میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ کرپشن سے پاک سیاسی نظام بنانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔ اس موقع پر عادل آباد پارٹی صدر مسٹر شفیع اللہ، بلدیہ کے چار وارڈ ممبرس جن میں شفیع الدین، محمد ریاض الدین، محمد یعقوب، بھاسکر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ایک ریالی نکالی گئی جو ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے بلدی کونسلرز کے وارڈ میں کارنر میٹنگ کے ذریعہ عوام کو مخاطب کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT