Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی غیر اخلاقی خود ساختہ تہوار

ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی غیر اخلاقی خود ساختہ تہوار

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گناہوں کی آگ سے بچیں ، ضیا عرفان قادری حسامی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( راست ) : شعبہ اصلاح معاشرہ کے تحت خطیب اہل سنت محمد ضیا عرفان قادری حسامی نے مسلم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے سے پرہیز کریں جو ایک غیر اخلاقی غیر مذہبی غیر شائستہ غیر اسلامی اور غیر مہذب خود ساختہ تہوار ہے ۔ بے باکی سے بے حیائی بے غیرتی ، فحاشی اور بے پردگی کے ساتھ گھومنا ایک تکلیف دہ عمل تھا ۔ ایک منظم سازش کے تحت اسلام کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے لیکن جس دین کا محافظ اللہ تعالی ہے اس کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا ۔ ضرورت اس بات کی ہے ماں باپ اپنے بچوں کو دین سکھائیں ۔ ویلنٹائن ڈے کو جس بے حسی کے ساتھ منایا جارہا ہے اپنے بچوں کو اسلام کے قریب کریں ۔ سیدہ خاتون جنت فاطمہ الزہراؓ نے اپنے شوہر حضرت علی ؓ کو وصیت فرمائی تھی کہ آپ کے وصال کے بعد آپ کا جنازہ رات میں اٹھایا جائے ۔ رات میں سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم نہیں رہتا اس طرح آپ کے جنازہ پر کسی غیر مرد کی نظر نہ پڑسکے ۔ آنکھ کی پتلی کو اللہ تعالیٰ نے پردہ میں رکھا ہے اسی طرح لڑکیاں جو ایک پتلی کی طرح ہیں حیا کرنے میں آگے رہیں جو ہیرے جواہرات ہوتے ہیں ان کو چھپا کر رکھ دیا جاتا ہے عورت بھی ایک قیمتی زیور ہے جس کو پردہ میں رکھا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT