Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / ویلنٹائن ڈے منانے پر کوڑوں اور قید کی سزا

ویلنٹائن ڈے منانے پر کوڑوں اور قید کی سزا

ریاض۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کی ایک اپیلٹ کورٹ نے مخلوط ویلنٹائن ڈے تقریب منعقد کرنے کی پاداش میں پانچ افراد کو ماتحت فوجداری عدالت سے سنائی جانے والی 39 سال قید اور 8000 کوڑوں کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین فوجیوں سمیت پانچ مردوں اور چھ خواتین کو محکمہ مذہبی پولیس امر بالمعروف

ریاض۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کی ایک اپیلٹ کورٹ نے مخلوط ویلنٹائن ڈے تقریب منعقد کرنے کی پاداش میں پانچ افراد کو ماتحت فوجداری عدالت سے سنائی جانے والی 39 سال قید اور 8000 کوڑوں کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین فوجیوں سمیت پانچ مردوں اور چھ خواتین کو محکمہ مذہبی پولیس امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر رات کو ایک مخلوط تقریب منعقد کرنے پر حراست میں لیا تھا۔ پانچوں مرد ملزمان کیخلاف فوج داری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔

عدالت نے جرم کی سنگینی کے پیش نظر ملزمان کو کوڑوں اور قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ ملزمان نے فوجداری عدالت کا فیصلہ اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ گذشتہ روز اپیل کورٹ نے بھی اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فوجداری عدالت کی سزا برقرار رکھی۔پولیس کے چھاپے کے وقت جائے وقوعہ سے دیسی اور غیر ملکی شراب، سرخ پھول، شمعیں اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے دل کے نمونے بھی قبضے میں لیے گئے تھے۔عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق پہلے درجے کے مجرم کو پانچ سال قید اور سر عام ایک ہزار کوڑوں کی سزا کا حکم دیا۔ مجرم قرار پانے والوں کو دس بار ایک ایک سو کوڑے مارے جائیں گے۔ دوسرے اور تیسرے ملزم کو سات سات سال قید اور پندرہ، پندرہ سو کوڑوں کی سزا پندرہ دفعہ جبکہ چوتھے اور پانچویں ملزم کو 10 سال قید اور دو، دو ہزار کوڑوں کی سزا کے ساتھ رہائی کے بعد پانچ سال تک بیرون ملک سفر پابندی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT