Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ویلنٹائن ڈے پر بجرنگ دل کا احتجاج

ویلنٹائن ڈے پر بجرنگ دل کا احتجاج

حیدرآباد۔/14 فبروری، ( پی ٹی آئی؍ این ایس ایس) ویلنٹائن ڈے تقاریب کے خلاف بجرنگ دل کے کارکنوں نے آج دونوں شہروں میں احتجاجی دھرنا منظم کیا اور ہوٹلوں کو اس موقع پر خصوصی پروگراموں کا اہتمام کرنے سے روک دیا۔ دائیں بازو کی اس تنظیم کے کارکنوں نے شہر کے مختلف حصوں میں چند بڑے شاپنگ مالس، پبس اور ہوٹلوں کو پہنچ کر ان کے انتظامیوں سے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد نہ کریں اور دعویٰ کیا کہ یہ تہوار ہندوستانی تہذیب کے مغائر ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ویلنٹائن ڈے کے خلاف عابڈس اور ایل بی نگر پر احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ بعض مقامات پر سینٹ ویلنٹائن کے علاممتی پتلے نذرآتش کئے گئے۔ عابڈس پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اے گنگا رام نے کہا کہ اس علاقہ میں پانچ منٹ تک احتجاج کیا گیا۔ اس دوران کسی کو بھی تحویل میں نہیں لیا گیا۔ ’’ انہوں ( بجرنگ دل کارکنوں ) نے سینٹ ویلنٹائن کا پتلا نذر آتش کیا اور وہاں سے چلے گئے۔‘‘احتجاجیوں نے ویلنٹائن ڈے کے خلاف نعرہ بازی کی۔

TOPPOPULARRECENT