Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بجرنگ دل کے 50 کارکن گرفتار

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بجرنگ دل کے 50 کارکن گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ویلنٹائن ڈے ( یوم عاشقاں ) کے موقع پر ہفتہ کی صبح سے دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر پتلے نذر آتش کرنے میں ملوث بجرنگ دل کے 50 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ چند مقامات پر گریٹنگ کارڈس نذرآتش کیے جانے کے واقعات بھی پیش آئے لیکن کہیں سے بھی عاشق جوڑوں کو ہراساں کرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ویلنٹائن ڈے ( یوم عاشقاں ) کے موقع پر ہفتہ کی صبح سے دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر پتلے نذر آتش کرنے میں ملوث بجرنگ دل کے 50 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ چند مقامات پر گریٹنگ کارڈس نذرآتش کیے جانے کے واقعات بھی پیش آئے لیکن کہیں سے بھی عاشق جوڑوں کو ہراساں کرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بجرنگ دل اور سنگھ پریوار میں شامل دیگر ہندوتوا تنظیموں کی دھمکیوں کے پیش نظر پولیس کی طرف سے سخت چوکسی اختیار کی گئی تھی ۔ حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی اور سائبر آباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کسی ہراسانی یا عاشق جوڑوں کی زبردستی شادیوں کی کوششوں کے خلاف سخت انتباہ دیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT