Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / ویلڈر کے بیٹے کو مائیکرو سافٹ میں ملازمت غریب طالب علم کو سالانہ 1.2 کروڑ تنخواہ کی پیشکش

ویلڈر کے بیٹے کو مائیکرو سافٹ میں ملازمت غریب طالب علم کو سالانہ 1.2 کروڑ تنخواہ کی پیشکش

کوٹہ (راجستھان) 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غربت کے خلاف کامیابی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی ٹی آئی کھڑگپور میں زیرتعلیم سال آخر کے طالب علم نے جس کے والد بہار میں ایک ویلڈر ہیں، امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ میں سالانہ 1.02 کروڑ روپئے تنخواہ کے ساتھ ملازمت حاصل کرلی ہے۔ 21 سالہ وتسالیہ سنگھ چوہان نے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے باوقار ملازمت حاصل کی ہے۔ وہ مشرقی ریاست میں ایک گاؤں کھگریا کے متوطن ہیں جہاں پر ان کے والد ایک چھوٹی سی ویلڈنگ کا ورکشاپ چلاتے ہیں۔ آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائرکٹر پرتھا سپرنیم چکرورتی نے اپنے فیس بُک پر مذکورہ طالب علم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جبکہ وتسالیہ نے بتایا کہ انھوں نے سال 2009 ء ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر ناقص مظاہرہ پر قابو پایا اور آئی آئی ٹی انٹرنس امتحان میں شریک ہوکر آل انڈیا رینک 382 حاصل کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مائیکرو سافٹ نے سالانہ 1.02 کروڑ کی تنخواہ کے ساتھ ملازمت کی پیشکش ہے اور جاریہ سال اکٹوبر میں رجوع ہوجائیں گے۔ ویستالیہ نے اپنی کامیابی کا سہرا 2 اساتذہ کے سر باندھا ہے۔ ایسے وقت اس کی حوصلہ افزائی کی جب وہ شکستہ دل ہوکر گھر واپس ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ طالب علم کے والد چندرا کانت سنگھ چوہان نے بتایا کہ ان کے فرزند کی کامیابی سے پُرامید تھے جس نے ملک کا نام روشن کیا جس پر ان کے خاندان کو فخر ہے۔

TOPPOPULARRECENT