Tuesday , December 11 2018

ویلڈنگ کے دوران گرکر ایک شخص فوت

شمس آباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع بہادر گوڑہ میں ویلڈنگ کرنے کے دوران پیر پھسل کر گرنے والا زخمی شخص دوران علاج فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب افسر خاں 24 سالہ متوطن مہاراشٹرا شمس آباد کے موضع بہادر گوڑہ میں سری کرشنا ڈرگس کے قریب ویلڈنگ کا کام کررہا تھا کہ پیر پھسل کر گر گیا ۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ دوران علاج کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT