Wednesday , December 19 2018

ویملواڑہ ایس آر آر ڈی مندر کے سپرنٹنڈنٹ کے مکان پر دھاوے

ویملواڑہ /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ ایس آر آر ڈی مندر میں سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے این راجندر کے مکان پر اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے دھاوے ڈالے ۔ اے سی بی کے 50 عہدیداروں نے 5 گروپ کی شکل میں مکان دفتر اور تین رشتے داروں کے مکانات پر اے سی بی نے دھاوے ڈالے ۔ اے سی بی سدرشن ڈی ایس پی کے اطلاع کے بموجب ایک لاکھ سے زائد شراب نوشی کے بوتلیں 50 تولہ سونا 3 کروڑ کی جائیداد کے کاغذات اور لاکھوں روپئے قیمتی سونا چاندی ، چند گاڑیاں میں دستیاب ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ویملواڑہ میں قائدین و عوام تعجب میں پڑ گئے اور مندر کے ملازموں میں بھی ایک ہلچل پیدا ہوگئی اور ایک ہی وقت این راجندر سپرنٹنڈنٹ کے فرزند کے مکان واقع حیدرآباد میں بھی دھاوا کیا گیا ۔ دھاوے میں کریم نگر ، حیدرآباد ، ورنگل ، عادل آباد ، کھمم کے آفیسرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT