Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ویملواڑہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ویملواڑہ /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ میں منوروکا پوسنگم میں چیرمین کونڈادیوایا کی نگرانی میں فری طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ڈاکٹر پانڈو رنگم ڈاکٹر پریم کمار ڈاکٹر شراون سدھارتھ اور دیگر ڈاکٹروں نے مریضوں کی تشخیص کی ۔ ڈاکٹر کونڈا دیوایاں نے بتایا کہ ویملواڈہ کے آس پاس کے دیہاتوں کے عوام کی سہولت کیلئے مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی میں عوام کی سہولت کیلئے چار ایمبولنس ویانس کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اس کیمپ سے تقریباً 1200 افراد نے استفادہ کیا ۔ کیمپ کے دوران ٹرسٹ کے کارکنوں نے خدمات انجام دیں ۔

TOPPOPULARRECENT