Monday , May 28 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

ویملواڑہ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

ویملواڑہ ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ویملواڑہ منڈل کے نامپلی دیہات میں صبح 5 بجے ڈی ایس پی اے چندر شیکھر کی قیادت میں 60 پولیس جوانوں نے کارڈن سرچ آپریشن کیا ۔ ویملواڑہ ٹاون کے سرکل انسپکٹر جی وینکٹا سوامی کے علاوہ ایس آئی غلام شفیع بوئن پلی کے ایس آئی صدریشدر چندوارتی کے ایس آئی ملیش گوڑ اور 4 منڈل کے پولیس والوں کے ساتھ نامپلی دیہات میں گھر گھر کی تلاشی لی گئی ہے ۔ گاڑیوں کے علاوہ دیگر سامانوں کی تنقیح کی گئی ۔ صبح 5 بجے کے وقت پولیس کی آمد پر دیہی عوام میں تشویش پھیل گئی ۔ یہ تلاشی صبح کے 5 بجے سے لے کر 11 بجے تک جاری رہی ۔ تلاشی کے دوران 17 موٹر سیکل گاڑیوں کی صحیح طریقے سے کاغذات نہیں رہنے پر پولیس نے ضبط کرلیا ۔ 3 پاسنجر آٹو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ ویملواڑہ کے ڈی ایس پی آوادھانی چندرا شیکھر نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ راجنا ضلع ایس پی کمپارٹی ویشورجیت کے احکام کے مطابق کارڈن سرچ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا دیہاتوں میں اجنبی افراد دکھائی دینے پر فوری پولیس کو خبر دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT