Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں پی نریندر کی تلگودیشم سے ٹی آر ایس میں شمولیت

ویملواڑہ میں پی نریندر کی تلگودیشم سے ٹی آر ایس میں شمولیت

ویملواڑہ /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ تلگودیشم پارٹی کے سینئیر قائدین پی نریندر نے بروز جمعرات رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو سے ملکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تلگودیشم پارٹی میں تقریباً پارٹی کی شروعات سے لیکر اب تک پی نریندر نے ضلع اور ریاست کی کمیٹی میں رہتے ہوئے کئی کام انجام دئے ۔ انہوں نے آج تلگو دیشم کے 500 کارک

ویملواڑہ /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ تلگودیشم پارٹی کے سینئیر قائدین پی نریندر نے بروز جمعرات رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو سے ملکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تلگودیشم پارٹی میں تقریباً پارٹی کی شروعات سے لیکر اب تک پی نریندر نے ضلع اور ریاست کی کمیٹی میں رہتے ہوئے کئی کام انجام دئے ۔ انہوں نے آج تلگو دیشم کے 500 کارکنوں کے ساتھ CHبابو کے گیسٹ ہاوز میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ان تمام کارکنوں کو رکن اسمبلی CH رمیش بابو نے نے ٹی آر ایس پارٹی کی کھنڈوا ڈال کر استقبال کیا ۔ بعد ازیں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اسی اجلاس کے دوران CH رمیش بابو نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد ویملواڑہ حلقہ اسمبلی علاقہ میں وظیفوں کے ذریعہ تقریباً 4 کروڑ روپئے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ کے عوام کو کئی فلاح و بہبودی کے کاموں کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ وظیفہ راشن کارڈ مسلمانوں کیلئے شادی مبارک اسکیم ایس سی ، ایس ٹی طبقوں کے عوام کیلئے کلیانم کے اسکیم اور سڑکوں کی فورر لائن کی تعمیر بھی ہو رہی ہے ۔ اس کے علاوہ مشین کاکتیہ کی جانب سے بھی تالابوں کو کھدوانے کا کام اور ایسے کئی کام ہے جو حکومت کی جانب سے کئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ویملواڑہ منڈل کے زیڈ پی ٹی سی جی سریکانت ایرم مہیش ، پیر محمد ، کے سرینواس ، ٹی ستیہ اور دیگر ویملواڑہ حلقہ اسمبلی علاقوں کے اہم کارکنوں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT