Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس کا انعقاد

ویملواڑہ میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس کا انعقاد

ویملواڑہ ۔ 6 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنے والے میونسپل انتخابات میں ویملواڑہ میونسپل پر کانگریس کا جھنڈا لہرانا چاہئے ۔ اے ایم سی چیرمین اے منوہر ریڈی نے یہ بات کہی ۔ وہ ویملواڑہ ٹاون کے کانگریس پارٹی دفتر میں کارکنوں کے ساتھ منعقد میٹنگ کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے خواہش کی کہ پارٹی کے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ دینے پر تمام ملکر متحد ہو کر انہیں کامیابی دلائیں ، عوام کو اس بات سے واقف کروائیں کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ دیا ہے ۔ کانگریس حکومت نے عوام کیلئے کئی فلاح و بہبودی کے کام کئے ، اس سے متعلق عوام کو واقف کروائیں ۔ DCC نائب صدر ٹی رویندر گوڑ ، چلیکا رمیش ، این پوشٹی ، ای لکشمی راجم ، یس ستیہ لکشمی ، منگل وینڈو صدر تروپتی ریڈی ، سیوام پرابھا ، وشینو و دیگر کارکنوں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT