Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ویملواڑہ میں کانگریس کا راستہ روکو احتجاج

ویملواڑہ میں کانگریس کا راستہ روکو احتجاج

ویملواڑہ ۔ /20 نومبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے کو معطل کرنے کے خلاف آج ویملواڑہ کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے روبرو راستہ روکو احتجاج کیا گیا ۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین اینگو منوہر ریڈی کی موجودگی میں ایک دھرنا منعقد کیا گیا ۔ تمام کانگریس پارٹی کے قائدین نے چہرہ پر سیاہ ربن لگاکر احتجاجی دھرنا کیا ۔

ویملواڑہ ۔ /20 نومبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے کو معطل کرنے کے خلاف آج ویملواڑہ کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے روبرو راستہ روکو احتجاج کیا گیا ۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین اینگو منوہر ریڈی کی موجودگی میں ایک دھرنا منعقد کیا گیا ۔ تمام کانگریس پارٹی کے قائدین نے چہرہ پر سیاہ ربن لگاکر احتجاجی دھرنا کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے گئے ۔ اسی دو ران منوہر ریڈی نے بتایا کہ اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے کو معطل کرنا ٹی آر ایس حکومت کا پلان ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کے سی آر حکومت میں آنے کے لئے کئی وعدہ کئے۔ اب حکومت میں آنے کے بعد عوام کو دھوکے دے رہے ہیں ۔ منوہر ریڈی نے اس طرح کا الزام عائد کیا ۔ احتجاج تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد رہا جس سے ٹرایفک درہم برہم ہوگئی ۔ ویملواڑہ ایس آئی سریندر نے احتجاجیوں کو وہاں سے ہٹایا ۔ اس اجلاس میں سینئر قائدین نراساپوشٹی ، کے سرینواس ، چلیکارمیش دیگر دیہاتوں کے ایم پی ٹی سی کانگریس پارٹی کے منڈل کے صدر راجو دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT