Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویمنز چمپئینز ٹرافی کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ویمنز چمپئینز ٹرافی کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

کراچی ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )جلال الدین کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ویمنز چمپیئنر ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے لیے بسمہ معروف کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔بسمہ معروف کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم رواں ماہ کے آخرمیں سری لنکا میں ہونے والی آئی سی سی ویمنز چمپیئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے میچوں میں شرکت کرے گی جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹیم دورے میں سری لنکا کے خلاف تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جو 20 تا 31 مارچ کھیلے جائیں گے۔ویمنز چمپیئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں رواں ماہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ہندوستان کے خلاف کھیلے گی۔ہندوستان دوسرے مرحلے کے میچوں میں آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کی میزبانی کرے گا جو 8 اپریل سے کھیلے جائیں گے۔پاکستانی ٹیم ویمنز چمپینز ٹرافی میں اب تک تین میچوں میں ایک کامیاب اور دو شکستوں کے ساتھ صرف دو نشانات حاصل کرکے ٹیموں کے جدول میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم فہرست میں 6 نشانات حاصل کرکے بہترین ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست ٹیم ہے ۔پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔بسمہ معروف (کپتان)، بی بی ناہیدہ، سدرہ امین، جویریہ ودود، فریحہ محمود، منیبہ علی صدیقی، سدرہ نواز، ثنا میر، ندا راشد، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، ڈیانا بیگ اور ایمن انور۔

TOPPOPULARRECENT