Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس بیاڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپین شپ میں چین کو کامیابی

ویمنس بیاڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپین شپ میں چین کو کامیابی

حیدرآباد۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کے گچی باؤلی انڈر اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے بیاڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپین شپ ویمنس کے فائنل میں چین نے جاپان کو 3-2 سے شکست دے دی۔ 3 سنگلز اور 2 ڈبلز پر مشتمل 5 میچوں کے ٹائی میں جاپان کی نوزومی اوکوہارا نے چینی شگزیان وانگ کے خلاف اپنی ٹیم کی کامیابی کی شروعات کی۔ یہ مقابلہ مساوی درجہ کی حامل کھلاڑیوں کے درمیان رہا۔ وانگ 7 واں اور اوکوہارا 8 ویں مقام پر ہیں۔ اوکوہارا کو پہلے کھیل میں شکست ہوئی لیکن مابقی دو کھیلوں میں وہ کامیابی ہوگئیں، تاہم چین کی یوسُُن نے جاپانی سایاکا ساتو کے خلاف 22-20 ، 21-19 سے دوسرے سنگلز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی قسمت بدل دی۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم کوارٹر فائنلس میں ہی ٹورنمنٹ سے خارج ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT