Tuesday , August 14 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ورلڈباکسنگ چمپیئن شپ میں200 باکسرس کی شرکت

ویمنس ورلڈباکسنگ چمپیئن شپ میں200 باکسرس کی شرکت

گواہاٹی۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے38 ممالک سے16 تا17 برس کی عمر کے 200 باکسرس یہاں19 تا 26 نومبر ہونے والی2017 اے آئی بی اے ینگ وویمنس ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔آسام حکومت نے ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ اس کے لئے عالمی سطح پر ایرینا بنایا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے لئے شاندارلاکرز روم،چینجنگ ر وم کے علاوہ یہاں جدید ترین جم بھی بنایا گیا ہے ۔ اس چیمپئن شپ میں20 رکنی ہندستانی ٹیم حصہ لے رہی ہے ۔اس ناک آؤٹ چیمپئن شپ میں38 ملکوں کے200 خواتین مکے باز حصہ لیں گی۔ ابتدائی مرحلے کے مقابلے 19 تا 22 نومبر ہوںگے اس کے بعد 24 اور 25 نومبر کو سیمی فائنلس کھیلے جائیں گے ۔ فائنل26 نومبر کوہوگا ۔ دس مختلف وزن کے زمرے میں176 مقابلے ہوں گے اور اس دوران کل 40 میڈلس فاتح ہوں گے۔ ان میں سے 10 گولڈ، 10 سلور اور 20 برونز ہیں۔ اس کے علاوہ اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی باکسرس2018 بیونس آئرس میں ہونے والے یوتھ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی۔ اس ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب19 نومبر کو مولانا محمد طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ آسام کے چیف منسٹر سربانند سونووال اور انڈین باکسنگ فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ نے چیمپئن شپ لوگو اور ترانہ متعارف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT