Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ورلڈ ٹی ۔ 20 : جنوبی افریقہ کا آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ

ویمنس ورلڈ ٹی ۔ 20 : جنوبی افریقہ کا آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ

بنگلورو ۔25 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ویمنس ورلڈٹی ۔20 کا ایک میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل ہفتہ کو یہاں چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ایک کمزور ٹیم آئیرلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کافی پرجوش اور حوصلہ مند ہوچکی ہے اور اب سیمی فائنلس میں رسائی پر اپنی نظریں مرکوز کرچکی ہے ۔ ناگپور کے پہلے مقابلہ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد جنوبی افریقہ کی خاتون کھلاڑیوں نے کمزور آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دی تھی جس میں اس کی لگ اسپنر سون لووس کا اہم رول رہا ۔ انتہائی سنسنی خیز بولنگ کے ذریعہ صرف آٹھ دن ریکر پانچ وکٹس حاصل کی تھی ۔ دو کھیلوں میں دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس کے ٹیبل پر جنوبی افریقہ کو تیسرا مقام حاصل ہے ۔ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیلی کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹس حاصل ہوئے تھے ۔ شبم کل بھی بولنگ کا محاذ سنبھالیں گی ۔ نیوزی لینڈ کی لڑکیاں اپنی آسٹریلیوی حریفوں کو شکست دینے کے بعد کل جنوبی افریقہ کا سامنا کررہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT