Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ٹی ۔20 ، جنوبی آفریقہ کیخلاف انگلینڈ کی جیت

ویمنس ٹی ۔20 ، جنوبی آفریقہ کیخلاف انگلینڈ کی جیت

جوہانسبرگ۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے جنوبی آفریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز جیت لی ۔سارہ ٹیلر نے 40 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ یہ ان کی تیسری نصف سنچری تھی۔ انگلینڈ کی پہلی 3 وکٹیں جلد ہی گر گئیں لیکن اس کے بعد ٹیم نے مطلوبہ 132 رنز کا ہدف اس وقت پورا کر لیا جب کہ ابھی 27 گیند باقی تھے۔جنوبی آفریقہ کی ٹیم کے میچ کے دوسرے ہی اوور میں 6 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ انگلینڈ کی آنے یا شرب سول نے دو لگاتار گیندوں پر دو کھلاڑی آؤٹ کئے ، لیکن اس کے بعد لیزلی لی نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور اسکور کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز تک پہنچایا۔یہ مارچ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کی آخری سیریز تھی جو اس نے 2-1 سے جیت لی۔ اس کے بعد اب اس کا ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے 17 مارچ کو مقابلہ ہو گا۔ سسکس کی وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیلر کو ان کی شاندار کارکردگی پر ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔انھوں نے اپنے 76 ویں ٹی 20 میچ میں 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں جبکہ ان کی 15 ویں نصف سنچری صرف 33 گیندوں پر مکمل ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT