Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ویمنس کالج نظام آباد کی 10ڈسمبر کو گولڈن جوبلی تقاریب

ویمنس کالج نظام آباد کی 10ڈسمبر کو گولڈن جوبلی تقاریب

نظام آباد:6؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ و صدرنشین ویمنس کالج نظام آباد کے پریس نوٹ کے بموجب شہر نظام آباد میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے نمائیندہ تعلیمی ادارہ ویمنس کالج کے قیام کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقاریب کا 10ڈسمبر کو شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ویمنس کالج نظام آباد کا قیام1965ء میں عمل میں آیا تھا۔ اس کالج میں اقلیتوں کے بشمول شہر اور مضافات کی سینکڑوں طالبات نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ اس کالج سے ذائد از 24000طالبات نے سائنس‘آرٹس اور کامرس کے شعبوں میں گرائجویشن اور پوسٹ گرائجویشن میں کامیابی حاصل کی اور بعد میں طب‘قانون‘سماجی علوم اور لسانیات کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہوئے ملک و قوم کانام روشن کیا۔کالج کی گولڈن جوبلی تقاریب میں کالج سے فارغ ہونے والی سابقہ طالبات خاص طور سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی طالبات کو مدعو کرنے اور انہیں تہنیت پیش کی جائے گی۔ کالج نے NAACکے حالیہ معائنے میںB رینک حاصل کیا۔ کالج تلنگانہ یونیورسٹی کے تحت کام کرتا ہے اور اس میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی طالبات کی کثیر تعداد زیر تعلیم ہے۔ کالج میں محترمہ شمیم سلطانہ اردو مضمون کی لیکچرر ہیں اور وہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے رہبری کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT