Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس کبڈی چیلنج کا آغاز، فائربرڈز کی افتتاحی جیت

ویمنس کبڈی چیلنج کا آغاز، فائربرڈز کی افتتاحی جیت

ممبئی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ممتا پجاری نے پیش پیش رہتے ہوئے قیادت کی جبکہ ’فائربرڈز‘ نے ویمنس کبڈی چیلنج کے اوپننگ میچ میں ’آئس دیواس‘ کو 25-12 سے واضح شکست دے دی۔ گزشتہ روز کا مقابلہ کبڈی کیلئے تاریخی موقع رہا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ 30 منٹ کے مقابلے میں خاتون کبڈی کھلاڑیوں نے وہی کورٹ پر کھیلا جہاں مرد کھلاڑی کھیلتے ہیں یعنی 13×10 مربع میٹر کا رقبہ۔فائربرڈز کی کپتان ممتا نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ٹیم کو اطمینان بخش جیت دلائی۔ فائربرڈز کو فرسٹ ہاف کے ختم پر 13-8 کی سبقت حاصل تھی۔ سکنڈ ہاف میں بھی ممتا کی ٹیم چھائی رہی اور آل راؤنڈ پرفارمنس پیش کیا۔ اَٹیکرز اور ڈیفنڈرز دونوں طرز کی کھلاڑیوں نے اپنا رول ادا کیا۔ نتیجتاً آئس دیواس کو 13 پوائنٹس کے بڑے فرق سے شکست فاش ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT