Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس کرکٹ : انڈیا نے سری لنکا کو ہرایا

ویمنس کرکٹ : انڈیا نے سری لنکا کو ہرایا

رانچی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انوجا پاٹل نے مختصر مگر شاندار اننگز کے ذریعے ٹیم کو 130 تک پہنچایا اور پھر تین وکٹیں لیتے ہوئے انڈیا ویمن کو سری لنکا ویمن کے مقابل آج یہاں پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں 34 رنز کی جیت سے ہمکنار کرایا۔ اس کامیابی نے تین میچ کی T20 سیریز میں میزبانوں کو 1-0 کی سبقت دلائی۔ پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے انڈیا نے 130/6 بنائے اور سری لنکا کو 96/7 تک محدود رکھا۔

TOPPOPULARRECENT