Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس کرکٹ : ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ونڈے ہرایا

ویمنس کرکٹ : ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ونڈے ہرایا

بنگلورو ، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میتھالی راج کی کپتان والی اننگز کی مدد سے ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے مقابل چوتھے او ڈی آئی میں آٹھ وکٹ کی فتح حاصل ہوئی، جس کے نتیجے میں پانچ میچ کی سیریز 2-2 سے برابری پر آگئی ہے۔ کیپٹن میتھالی کے اسٹائلش 81 ناٹ آؤٹ رنز صرف 44.2 اوورز میں 221 کے کامیاب ہندوستانی تعاقب کی نمایاں بات رہے۔ اس دوران میتھالی ویمنس او ڈی آئی تاریخ میں 5000 رنز مکمل کرنے والی اولین ہندوستانی اور انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز کے بعد دوسری کھلاڑی بن گئیں۔

TOPPOPULARRECENT