Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمنس ہاکی ، جنوبی آفریقہ کیخلاف ہندوستان کی کامیابی

ویمنس ہاکی ، جنوبی آفریقہ کیخلاف ہندوستان کی کامیابی

کیپ ٹاؤن۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ویمنس ہاکی ٹیم کو میزبان جنوبی آفریقہ کے خلاف پہلے میچ میں صفر کے مقابلہ ایک سے کامیابی حاصل ہوگئی۔ دیپکا نے آخری کوارٹر میں ایک پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ مقابلہ کے آغاز سے دونوں ہی ٹیمیں محتاط تھیں اور ایک دوسرے کے کھیل کو بخوبی سمجھنے کی کوشش کررہی تھیں۔ مقابلہ کا ایک بڑا حصہ اگرچہ مڈفیلڈ پر ہی کھیلا گیا لیکن دونوں ہی ٹیموں کے بہترین دفاعی کھیل نے پہلے نصف میں حریفوں کو کوئی گول بنانے کا موقع نہیں دیا۔ تیسرے مرحلے میں کھیل کے منصوبہ میں تبدیلی دیکھی گئی اور دونوں ہی ٹیمیں نے جارحانہ کھیل اختیار کیا جس کے باوجود کوئی بھی ٹیم تعطل کو فتح نہیں کرسکی حتی کہ آخری سے پہلے کا مرحلہ بھی 0-0 پر ختم ہوا، تاہم ہندوستانی لڑکیوں نے سخت محنت کی چنانچہ کھیل کے 55 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو دیپیکا نے گول میں تبدیلی کردیا جس کے ذریعہ ہندوستان کو کامیابی حاصل ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT