Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمن باکسرز کی عالمی مقابلوں میں سخت آزمائش

ویمن باکسرز کی عالمی مقابلوں میں سخت آزمائش

استانہ (قازقستان) ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ کی چمپئن ہندوستانی اسٹار ایم سی میریکوم (51kg) نہایت مسابقتی ورلڈ ویمنس باکسنگ چمپئن شپ کی اپنی پہلی فائٹ میں سویڈن کی جولیانا سوڈرسٹروم کا مقابلہ کریں گی۔ ان مقابلوں میں میریکوم کی صرف تین ہم وطن باکسروں کو آج یہاں سیڈنگ دی گئی ہے۔ 51kg، 60kg اور 75kg کے تین اولمپک زمروں میں ویمن باکسرز کیلئے یہ ایونٹ قطعی کوالیفائنگ ٹورنمنٹ ہے۔ اس ایونٹ سے ریو گیمز کیلئے 12 باکسرز کوالیفائی ہوں گے۔ یعنی تین منتخب ڈیویژنس کے کم از کم سیمی فائنلس تک رسائی شرکاء کو ریو گیمز تک پہنچائے گی۔ میریکوم کے علاوہ دیگر ہندوستانی جن کی نظریں اولمپک مقامات پر مرکوز ہوں گی، ایل سریتا دیوی (60kg) اور پوجا رانی (75kg) ہیں۔

TOPPOPULARRECENT