Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمن ریسلرز کیلئے خاتون فزیوتھراپسٹ نہیں

ویمن ریسلرز کیلئے خاتون فزیوتھراپسٹ نہیں

اولمپکس میں پہلی مرتبہ تین خاتون ریسلرز انڈیا کی نمائندگی کریں گی، تینوں سے تمغے کی قوی امیدیں
سونی پت ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تین ہندوستانی خاتون ریسلرز جو ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوچکی ہیں، انھیں ان گیمز میں خاتون فزیوتھراپسٹ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ تمام آٹھ ریسلرز … 5 مرد اور 3 خواتین … کو صرف ایک فزیو سے کام چلانا پڑے گا۔ موجودہ طور پر تین فزیو یہاں انڈین ریسلنگ جتھے کی ٹریننگ سے وابستہ ہیں۔ مینس فری اسٹائل اور گریکو۔رومن ریسلرز کو دو فزیو برجیش کمار اور دھیریندر پرتاپ کی خدمات حاصل ہورہی ہیں، جبکہ ویمنس ٹیم فزیو روچا کاشلکر ہے۔ ان تینوں میں سے صرف برجیش کمار ہی ریو کیلئے انڈین ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اولمپکس میں انڈیا کی نمائندگی تین ویمن ریسلرز کریں گی۔ ونیش پھوگت 48kg فری اسٹائل کیٹگری میں مسابقت کریں گی؛ ونیش کی کزن ببیتا 53kg فری اسٹائل زمرہ میں کشتی لڑیں گی جبکہ ساکشی ملک 58kg فری اسٹائل سیکشن میں مقابلہ کریں گی۔ تمام تینوں ملک کیلئے تمغہ جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔ ونیش جس نے حال میں استنبول میں ورلڈ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل جیتا، اُن کا احساس ہے کہ ریو میں ان لوگوں کے ہمراہ کسی خاتون فزیو کا ساتھ ہونا اہم ہے۔ ’’ہم لڑکیاں ریو میں ہمارے ساتھ خاتون فزیوتھراپسٹ ہو تو زیادہ اطمینان محسوس کریں گی۔ موجودہ فزیو روچا ہمارے ساتھ قابل لحاظ مدت گزار چکی ہیں اور بہترین بات یہ ہے کہ وہ اپنا پورا وقت ویمن ریسلرز کیلئے وقف کرتی ہیں۔ اولمپکس کی سطح کے معیاری ٹورنمنٹ میں یہ اہم ہے کہ ویمن ریسلرز کو اپنے لئے وقف فزیو دستیاب رہے۔‘‘ ریو گیمز کیلئے ترتیب دیئے گئے ناقص رہنما خطوط کی وجہ سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) نے ریسلنگ میں صرف ایک فزیو کی گنجائش رکھی ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے ایس اے آئی اور مرکزی وزارت کھیل کود کو باقاعدہ درخواست بھیجی گئی ہے کہ ریو جانے والے انڈین ریسلنگ جتھے میں ایک اور فزیوتھراپسٹ کیلئے گنجائش نکالیں۔ لیکن ابھی تک ایس آئی اے اور وزارت کے متعلقہ عہدیداروں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔نیشنل ویمنس ریسلنگ کوچ کلدیپ ملک نے بھی ونیش کے نقطہ نظر کی توثیق کی اور کہا کہ مختلف دیگر ٹورنمنٹس میں جہاں کہیں ہم جائیں ،ہمیشہ ہی ویمنس ریسلنگ ٹیم کیلئے علحدہ فزیو رکھا جاتا ہے ۔ اولمپکس کی اہمیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ویمنس ٹیم کی اپنی فزیو ہونا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT