Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویمن ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپئے دینے کا اعلان: بی سی سی آئی

ویمن ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپئے دینے کا اعلان: بی سی سی آئی

نئی دہلی۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کو شکست دے کر انگلینڈ میں کھیلے جا رہے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم انڈیا کے لئے اپنا خزانہ کھول دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف فائنل سے پہلے ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی کے لئے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ کھلاڑیوں کے علاوہ ا سپورٹ عملے کے ہر رکن کو بھی 25 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔ یہ اعلان بی سی سی آئی کے قائم مقام اعزازی سیکرٹری امیتابھ چودھری نے ہفتہ کو کی۔

کاؤنٹی کرکٹ میں عامر کی دھوم
لندن ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی دھوم مچا دی۔ عامر ان دنوں انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنمنٹ میں ایکسیس کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں وہ اب تک 5 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT