Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / وینزوئلاکی جیل میں 37قیدی ہلاک

وینزوئلاکی جیل میں 37قیدی ہلاک

پوئرتو اورداز، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وینزوزئلا میں جنوبی ریاست امیزنس کی ایک جیل میں سیکورٹی فورسیز کی جانب سے مارے گئے چھاپہ کے دوران جھڑپ میں 37 قیدی مارے گئے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں کی طویل عرصہ سے شکایت تھی کہ پرتشدد گروہ کئی جیلوں پر حقیقی کنٹرول حاصل کر رہے ہیں اورجیل میں انکے پاس اسلحہ اور دستی بم بھی موجود ہیں۔حکومت وقتاً فوقتاً سیکورٹی فورسیز کو بھیج کر جیل پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے لیکن ٹکراؤ اکثر مہلک ثابت ہوئے ہیں۔ امیزنس کے گورنر لیبیریو گوارلا نے آج اس کی توثیق کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسیز نے کل رات بھر جیل میں چھاپے مارے جس میں 37 قیدی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ‘یہ قتل عام تھا۔’اس معاملے میں وزارت اطلاعات کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT