Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / وینزوئلا میں سونے کے اسمگلرس اور فوج میں جھڑپ، 9ہلاک

وینزوئلا میں سونے کے اسمگلرس اور فوج میں جھڑپ، 9ہلاک

کراکاس۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وینزوئلا کے فوجیوں پر جو ایک سنسان نگل میں واقع چوکی کے اطراف واکناف گشت کررہے تھے، غیر قانونی طور پر سونے کی تجارت کرنے والے ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس پر فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور 9 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیا ن میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک ایسے علاقہ میں پیش آیا جہاں منظم طور پر جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ بولیور اسٹیٹ کے والے واردے نامی علاقہ میں فوج گشت کررہی تھی کہ اس پر اچانک فائرنگ کردی۔ جوابی حملہ میں فوجیوں نے بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس میں 9 مشتبہ افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا۔ مذکورہ علاقہ برازیلی سرحد سے قریب واقعہ ہے جہاں سونے اور دیگر معدنیات کے بے شمار ذخائر ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ ونیزوئلا کو اپنی اہم ترین برآمد تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ یہاں جرائم کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 21,752 افراد ہلاک ہوئے تھے جو عالمی اوسط کے مطابق تقریباً نو گنا زیادہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT