Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے ،ایک ہلاک

وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے ،ایک ہلاک

کاراکاس، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کے 5 ویں دن آج ایک شخص کی موت ہو گئی۔مشتعل مظاہرین نے سرقہ کے شبہ پر ایک شخص کو نذرآتش کردیا۔ مظاہروں کے دوران ایک یونیورسٹی طالب علم کی بھی موت ہو گئی۔کاراکاس میں مظاہرے کے دوران 21 سالہ اورلانڈو فگویرا کو آگ لگا دی گئی تھی۔ وہ 80 فیصد جل گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسے چاقو بھی مارے گئے ہیں۔ مظاہرے میں شامل ایڈی ایلیہانڈروایگویلار کی موت گولی لگنے سے ہو گئی۔مظاہروں میں اب تک 48 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق بندوق برداروں نے مغربی شہر والیرا میں مظاہرین پر گولی چلا دی۔اس واقعہ میں دو افرادگولی لگنے سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر نکولس مادورو عہدہ چھوڑ دیں اور انتخابات کرائیں۔

TOPPOPULARRECENT