Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / وینزویلا میں فوج کشی ممکن :او اے ایس

وینزویلا میں فوج کشی ممکن :او اے ایس

بگوٹا(کولمبیا)۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی براعظموں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل لوئیس الماگرو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وینزویلا میں جمہوریت کی بحالی اور انسانی المیے کی صورت حال کو ختم کرنے کیلئے فوج کشی کی جا سکتی ہے۔ الماگرو نے یہ بات کولمبیا کی سرحد پر موجود وینزویلا کے مہاجرین کے کیمپ کے دورے کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے اس موقع پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی سوشلسٹ آمریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے سارے علاقے میں مہاجرین کا بحران پیدا ہے۔ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے بھی فوج کشی کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے جنوبی امریکی ممالک کے کئی لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT