Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / وینس۔ سرینا جوڑی نے ومبلڈن ڈبلز جیت لیا

وینس۔ سرینا جوڑی نے ومبلڈن ڈبلز جیت لیا

لندن۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن سنگلز میں ساتویں فتح اور 22 گرینڈ سلام کے ساتھ اسٹیفی گراف کے ریکارڈ کو برابری حاصل کرنے کے بعد سرینا ولیمس اپنی بڑی بہن وینس کے ساتھ ویمنس ڈبلس بھی جیت چکی ہیں۔ امریکی بہنوں کی اس جوڑی نے پانچویں مقام کی حامل جوڑی ہنگری کی ٹیمیا بابوس اور قازقستان کی یارسلووا شاہدوف کو 6-3, 6-4 سے شکست دیتے ہوئے اپنا چھٹواں ومبلڈن ڈبلس خطابی مقابلہ جیت لیا۔ ڈبلس ٹیم کی حیثیت سے وینس اور سرینا بہنوں کی یہ 14 ویں ڈبلس کامیابی ہے۔ 1999ء کے دوران وینس۔ سرینا جوڑی کو سان ڈیگو کے ڈبلس فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔ سرینا نے کہا کہ ومبلڈن میں ایک اور ڈبلس فتح باعث خوشی ہے۔ وینس نے کہا کہ ’’میں کوئی غلطی کرنا نہیں چاہتی تھی میں سرینا کو پیچھے چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔ کیوں کہ وہ سنگلز میں فتح کے بعد بھرپور توانائی کے ساتھ ڈبلس کورٹ میں آئی تھیں‘‘ ۔ 2016 ء کے آغاز سے قبل وینس اور سرینا تقریباً دو سال تک ایک ساتھ نہیں کھیلی تھیں لیکن آئندہ ماہ ہونے والے ریو اولمپکس کی تیاری کے ضمن میں یہ دونوں بہنیں ڈبلس کورٹ پر ایک ساتھ آئی تھیں۔ سرینا نے گزشتہ ومبلڈن ویمنس فائنل اور جرمن کی اینجلک کربر کو 7-5, 6-3 سے شکست دی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT