Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / وینس ، ڈبلیو ٹی اے فائنل میں داخل

وینس ، ڈبلیو ٹی اے فائنل میں داخل

واشنگٹن۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی وینس ولیمس نے بینک آف ویسٹ کلاسک فائنل جیت لیا۔ لاؤرن ڈیوس بھی پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے ٹور کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ وینس نے اسٹانفورڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اپنی ہم وطن ایلسین ریسکی کو 6-1, 7-6(7-2) سے شکست دی۔ کھیل کے پہلے مرحلے میں وینس کو کسی مشکل کا سامنا نہیں رہا۔ انہوں نے دو بریک پوائنٹس کو تبدیل کردیا، لیکن دوسرے مرحلے میں ریسکی سے انہیں کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے باوجود وہ سات مرتبہ گرینڈ سلام چمپین رہ چکی وینس کو ڈبلیو ٹی اے فائنل میں پہونچنے سے روکنے میں ناکام رہیں۔ ڈبلیو ٹی اے فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT