Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / وینس اورموگوروزا کا آج ومبلڈن فائنل میں مقابلہ

وینس اورموگوروزا کا آج ومبلڈن فائنل میں مقابلہ

لندن۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں خواتین کے سنگلز کا خطابی مقابلہ وینس ولیمز اور گاربائن موگوروزا کا درمیان کل کھیلا جائے گا۔لندن میں جاری ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں وینزویلا کی گاربائن موگوروزا نے سلواکیہ کی میگڈیلینا کو باآسانی شکست دی۔ موگوروزا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-1 سے فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔دوسرے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو راست سٹوں میں شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ومبلڈن جیتنے کی امیدیں روشن کرلی ہیں۔37سالہ وینس ولیمز نے برطانوی حریف کو6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر 1994 کے بعد ومبلڈن فائنل کھیلنے والی سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 1994 میں مارٹینا نوریٹیلووا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا جب وہ فائنل میں رنر اپ رہی تھیں۔ومبلڈن سے وینس کا تاریخی رشتہ ہے جیسا کہ انہوں نے لندن میں اپنا پہلا گرانڈ سلام 2000 میں جیتا تھا جبکہ نیٹ کے دوسری جانب موجود موگوروزا بھی یہاں فائنل کا تجربہ رکھتی ہیں جیسا کہ انہیں سیرینا ولیمس کے خلاف 2015 کے فائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ 37 سالہ وینس جو کہ 5 ومبلڈن خطابات اپنے نام درج کرچکی ہیں اور اب وہ چھٹویں خطاب سے ایک قدم دور ہیں جبکہ وینس نے اپنا ساتواں اور آخری گرانڈ سلام بھی یہیں 2008 میں حاصل کیا تھا اور اب 9 برس بعد انہیں دوبارہ چیمپئن بننے کا موقع حاصل ہوا ہے۔موگوروزا نے 2015 ومبلڈن میں سیرینا کے خلاف ناکامی کے باوجود 2016 فرنچ اوپن میں سیرینا کو شکست دیکر گرانڈ سلام حاصل کیا تھا اور اب ان کے پاس سیرینا کی بڑی بہن وینس کو شکست دیکر ومبلڈن حاصل کرنے کا موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT