Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / وینس نے بہن سرینا کو ہرادیا

وینس نے بہن سرینا کو ہرادیا

مونٹرئیل۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام)وینس ولیمس نے بہن سرینا ولیمس کے خلاف 3 سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے۔ مونٹرئیل ڈبلیو ٹی اے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ 7 مرتبہ گرانڈ سلام جیتنے والی وینس کو سرینا کی غلطیوں کا فائدہ ہوا اور انہوں نے 2.5 ملین ڈالرس کے ہارڈ کورٹ ٹورنمنٹ میں 6-7(2/7) ، 6-2 ، 6-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ وینس نے اس سے پہلے ٹاپ سیڈ اور دفاعی چمپین سرینا کو دوبئی میں پانچ سال قبل تین سیٹوں میں ہرایا تھا۔ وینس نے کہا کہ سرینا سرفہرست ہیں اور ہر میچ میں انہیں ہرایا نہیں جاسکتا۔ وہ نمبر ایک ہیں اور کوئی بھی ان کے خلاف کھیلنا نہیں چاہتا۔ اگر کوئی مقابلہ کرلے تو یہ زندگی کا اہم مقابلہ ہوگا۔کل کا یہ مقابلہ تقریباً 2 گھنٹے جاری رہا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT