Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / وینس کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

وینس کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

 

میلبورن۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ سال اپنی چھوٹی بہن سرینا سے شکست کے بعد رنر اپ رہیں وینس ولیمز آج شروع ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں حیران کن نتائج کا شکار ہو گئیں اور امریکہ کی باقی کھلاڑیوں کے لئے بھی دن کافی مایوس کن رہا۔سوئٹزرلینڈ کی نوجوان کھلاڑی بیلنڈا بینسس نے خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں وینس کو یہاں راڈ لیور ایرینا میں راست سٹوں میں 6-3، 7-5سے شکست دے کر باہر کر دیا۔چھوٹی بہن سرینا کے ٹورنمنٹ میں خطاب کا دفاع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد وینس خطاب کی مضبوط دعویدار تھیں لیکن ٹورنمنٹ میں 20 برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ دوسرے راؤنڈ میں ولیمز سسٹرز میں کوئی جگہ نہیں بنا سکا ہے ۔امریکہ کی باقی کھلاڑیوں کے لئے بھی دن اچھا نہیں رہا اور یو ایس اوپن چمپئن سلوئن اسٹیفنز پہلے راؤنڈ میں چین کی ژانگ شوائی سے اور 10 ویں سیڈ کوکو ویڈیویگے ہنگری کی ٹمیا بابوس سے شکست کھا کر باہر ہو گئیں۔سابق نمبر سات کھلاڑی بینسس کلائی کی چوٹ کے بعد واپسی کر رہی ہیں اور گزشتہ سال سرفہرست 300 ویں مقام سے بھی باہر ہو گئی تھیں۔وینس نے جب سال 2000 میں اپنا پہلا گرانڈ سلام جیتا تھا تب بینسس بچی تھیں۔دنیا میں78 ویں مقام کی بینسس نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 37 سالہ امریکی کھلاڑی کو شکست دی۔انہوں نے پانچویں سیڈ وینس کے خلاف کئی مضبوط فورہینڈ ونرس لگائے ۔دیگر امریکی کھلاڑیوں میں کوکو ہنگری کی کھلاڑی سے 6۔7، 2۔6 سے میچ ہار گئیں اور کافی دیر تک چیئر امپائر سے بحث کرتی نظر آئیں۔وہیں مارگریٹ کورٹ ایرینا پر ژانگ نے اسٹیفنز کو 2۔6 ،7۔6 ،6۔2 سے شکست دی۔دوسری طرف امریکہ کی خواتین کے ساتھ مردوں کے لئے بھی دن اچھا نہیں رہا اور 16 ویں سیڈ جان اسنر مرد سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں میتھیو ایبڈین سے 6۔4 ،3۔6 ،6۔3 ،6۔3 سے چار سٹوں طویل میچ میں شکستکھاگئے ۔بلغاریہ کے گرگور دمتروو نے کوالیفائنگ ڈینس نوواک کو راست سیٹوں میں 6۔3 ،6۔2 ،6۔1 سے شکست دی۔گزشتہ سال کے سیمی فائنلسٹ دمتروو نے ایرینا پر98 منٹ میں یہ مقابلہ جیتا۔18 سالہ کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو نے اپنے گرانڈ سلام کریر کے پہلے میچ میں 19 سال کے یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس ستسپاس کو 6۔1 ،6۔3 ،7۔6 سے شکست دی۔اگرچہ دوسرے راؤنڈ میں انہیں فرانس کے تجربہ کار جو ولفریڈ سونگا سے کھیلنا پڑ سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT