Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / وینکٹ ویریا کی گوداوری پشکرم میں شرکت کیلئے عدالت میں درخواست

وینکٹ ویریا کی گوداوری پشکرم میں شرکت کیلئے عدالت میں درخواست

حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) تلگودیشم رکن اسمبلی ایس وینکٹ ویریا نے ‘ جو نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ایک ملزم ہیں ‘ خصوصی اے سی بی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے انہیں جاریہ گوداوری پشکرم میں حصہ لینے کی اجازت طلب کی ہے ۔ عدالت نے وینکٹ ویریا کی درخواست پر سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔ وینکٹ ویریا نوٹ برائے ووٹ اسکام میں گرفتار کئے جانے والے تلگودیشم کے دوسرے رکن اسمبلی ہیں ۔ اس سے قبل ریونت ریڈی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ وینکٹ ویریا کو حالانکہ ضمانت مل چکی ہے لیکن عدالت نے انہیں اپنے حلقہ اسمبلی سے باہر نہ جانے کی شرط عائد کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT