Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / وینکیا نائیڈو انجیوپلاسٹی کے بعد ایمس سے ڈسچارج

وینکیا نائیڈو انجیوپلاسٹی کے بعد ایمس سے ڈسچارج

نئی دہلی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں گزشتہ روز انجیو پلاسٹی کے بعد آج ڈسچارج کو دیئے گئے۔ 68 سالہ وینکیا نائیڈو کے قلب کی ایک شاہ رگ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کا پتہ چلا تھا جس کے علاج کے طور پر ایک اسٹینٹ ڈالا گیا تھا۔ ایمس کے حکام نے کہا کہ نائب صدر ہند کی صحت معمول کے مطابق بہتر ہوچکی ہے۔ انہیں تین دن تک مکمل آرام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، وہ اس موت کے دوران عیادت کے لئے پہونچنے والوں سے ملاقات نہیں کریں گے۔ وینکیا نائیڈو اگست میں نائب صدرجمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایمس میں مکمل طبی معائنہ کروایا تھا۔ اس دوران قلب کے چند مسائل کا پتہ چلا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ایمس میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر بلرام بھارگوا کی نگرانی میں انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT