Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وینکیا نائیڈو سے تلگودیشم قائدین کی ملاقات اور مبارکباد

وینکیا نائیڈو سے تلگودیشم قائدین کی ملاقات اور مبارکباد

حیدرآباد۔/9اگسٹ ، ( سیاست نیوز) ملک کے نو منتخب نائب صدر جمہوریہ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو سے ان کی رہائش گاہ واقع حیدرآباد میں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی قائدین مسرس ایل رمنا صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی، ایم نرسمہلو، این ناگیشور راؤ، آر چندر شیکھر ریڈی ارکان پولیٹ بیورو قومی تلگودیشم پارٹی، محمد تاج الدین صدر اقلیتی سل تلنگانہ تلگودیشم پارٹی و دیگر قائدین نے ملاقات کی اور نائب صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مسٹر وینکیا نائیڈو نائب صدر جمہوریہ ہند کے عہدہ کا وقار بلند کریں گے۔ تلگودیشم قائدین نے مزید کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں مقبول قائد مسٹر ایم وینکیا نائیڈو کے نائب صدر جمہوریہ ہند جیسے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونا تلگو عوام کیلئے قابل فخر بات ہے۔ اسی دوران مسٹر محمد تاج الدین صدر تلگودیشم پارٹی اقلیتی سل نے مسٹر وینکیا نائیڈو کی شال پوشی کی اور انہوں نے تلگو زبان میں قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا جس کو مسٹر وینکیا نائیڈو نے بصد احترام قبول کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ قرآن مجید پڑھتے ہیں اور ان کے ( وینکیا نائیڈو کے ) والد محترم بھی اولیائے کرام کے کافی معتقد تھے وہ نیلور میں واقع مختلف درگاہوں پر ہمیشہ حاضری دیا کرتے تھے۔ علاوہ ازیں وہ خود بھی نیلور میں واقع درگاہ شریف پر ہمیشہ حاضری دیا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT