Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / وینکیا نائیڈو کی صدر پناما سے ملاقات

وینکیا نائیڈو کی صدر پناما سے ملاقات

پناما سٹی 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پناما کی جنگی نقطہ نظر سے ہندوستان کے لئے اہمیت پر زور دیا جبکہ اُنھوں نے پناما کے صدر یوان کارلوس وریلا روڈریگس سے ملاقات کرتے ہوئے زراعت، تجارت، صحت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ روز اپنی بات چیت کے دوران اُنھوں نے ہیومن رائٹس کونسل کے لئے 2019 ء تا 2021 ء کی میعاد کے سلسلے میں ہندوستان کی امیدواری کی تائید و حمایت بھی چاہی اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر زور دیا تاکہ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں گہرائی پیدا کی جاسکے۔ نائب صدر پناما ازابیل ڈی سینٹ مانو ڈی الوراڈو بھی اِس بات چیت کے دوران دونوں قائدین کے ساتھ موجود رہیں۔ نائیڈو پناما کنال بھی گئے اور صدر روڈریگس نے پروٹوکول توڑتے ہوئے اِس مشہور کنال تک اُن کے ساتھ گئے۔

TOPPOPULARRECENT