ویویکانند ریڈی کی چیف منسٹر اے پی چندرا بابو سے ملاقات

اے رام نارائن ریڈی کے ساتھ تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کی افواہ

اے رام نارائن ریڈی کے ساتھ تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کی افواہ
حیدرآباد ۔ 16 اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی مسٹر اے ویویکانند ریڈی نے آج چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات جس کے بعد ان کے اور ان کے بھائی سابق ریاستی وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی کی تلگودیشم میں شامل ہونے کی افواہوں کو تقویت حاصل ہوگئی۔ ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنے والے مسٹر ایم ویویکانند ریڈی نے 2014ء کے عام انتخابات میں مقابلہ نہیں کیا۔ ان کے بھائی سابق ریاستی وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی مسلسل چندرا بابو نائیڈو کی تعریف کررہے ہیں۔ آندھراپردیش کیلئے موزوں اور اہل چیف منسٹر قرار دے رہے ہیں جو آندھراپدیش کانگریس کے حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ ان کے بھائی سابق رکن اسمبلی مسٹر اے ویویکانند ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ لوک سبھا کرنول سے کامیاب ہونے والے مسٹر ایس پی وائی ریڈی کے ساتھ لیک ویو گیسٹ ہاؤز پہنچ کر چیف منسٹر آندھراپردیش سے ملاقات کی جس کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ ضلع نیلور میں تلگودیشم پارٹی کا موقف کمزور ہے۔ ان دونوں بھائیوں کی تلگودیشم میں شمولیت سے پارٹی کا موقف مستحکم ہوسکتا ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے قائدین سے بھی رام نارائن ریڈی، ویویکانند ریڈی رابطے میں ہیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ نائیڈو اور ویویکانند ریڈی میں پارٹی میں شمولیت کے معاملے میں اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے اور بہت جلد دونوں بھائی تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ تاہم ملاقات کے بعد ویویکانند ریڈی نے میڈیا کو کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT