Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ویویک ایچ سی اے کی صدارت کے اہل نہیں : ہائی کورٹ

ویویک ایچ سی اے کی صدارت کے اہل نہیں : ہائی کورٹ

حیدرآباد 12 جون (این ایس ایس) تلنگانہ ریاستی حکومت کے مشیر جی ویویک کو آج زبردست دھکہ لگا جب ہائی کورٹ نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے عدالتی ثالثی معاون و ثالثی کے اس فیصلہ کو جائز قرار دیا کہ ویویک ایچ سی اے کے صدر کے عہدہ کے لئے اہل و مستحق نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ کے ڈیویژن بنچ نے اس ضمن میں ویویک کے کیس میں واحد رکنی بنچ کے فیصلہ پر حکم التواء بھی جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلہ میں جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ڈیویژن بنچ نے مزید کہاکہ تحقیقات کی تکمیل تک ویویک ایچ سی اے کے صدر کے عہدہ پر فائز نہیں رہ سکتے۔ ویویک جو وشاکھا انڈسٹریز کے مالک ہیں، حکومت تلنگانہ کے منیجر کے عہدہ پر بھی فائز ہیں، یہ عہدہ کابینی درج کا حامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT