Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ویٹرن اسپنر مرلی کارتک ریٹائر

ویٹرن اسپنر مرلی کارتک ریٹائر

نئی دہلی ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویٹرن لیفٹ آرم اسپنر مرلی کارتک نے آج مسابقتی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا جبکہ انھوں نے 1999ء اور 2007ء کے درمیان ہندوستان کیلئے آٹھ ٹسٹ اور 37 او ڈی آئیز کھیلتے ہوئے ترتیب وار 24 اور 37 وکٹیں لئے۔ تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ رہی جہاں کارتک ہمیشہ دوڑ میں رہے جیسا کہ انھوں نے 644 وکٹیں 203 میچوں سے حاصل کئے جن میں انگلش کاؤنٹی ٹیمیں جیسے مڈل سکس، سرے اور سومرسٹ کیلئے میعادیں شامل ہیں۔کارتک نے کئی شخصیتوں کے ساتھ سابق صدر بی سی سی آئی این سرینواسن کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

دھونی امیروں کی فہرست میں شامل
ممبئی، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوربز نے دنیا میں زیادہ کمانیوالے 100 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ ٹیم انڈیا کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی فہرست میں شامل واحد کرکٹر ہیں۔ اشتہارات کے ذریعے دھونی نے ایک سال کے عرصے میں 26 ملین روپئے حاصل کئے ہیں۔ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT