Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کا بینک ریفرنس نمبر

ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کا بینک ریفرنس نمبر

حیدرآباد۔/4جون، ( پریس نوٹ ) آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام ویٹنگ لسٹ کے تحت منتخب 200عازمین حج کا بینک ریفرنس نمبر مرکزی حج کمیٹی نے الاٹ کردیا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج9جون یا اس سے قبل حج مصارف کی پہلی قسط کے طورپر مبلغ81,000/- روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں کور بینکنگ کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے کرنٹ اکاؤنٹ میں جمع کروادیں اور بینک چالان کی ایک کاپی دفتر ریاستی حج کمیٹی میں اصل پاسپورٹ اور ایک عدد کلر فوٹو کے ساتھ لازما داخل کردیں۔ بینک چالان میں حج کمیٹی کا الاٹ کردہ بینک ریفرنس درج کرنا ضروری ہے۔ ہر عازم حج کیلئے علحدہ علحدہ بینک ریفرنس نمبر الاٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین حج کے موبائیل فون نمبر پر یہ بینک ریفرنس نمبر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھیج دیا گیا ہے۔ جناب عبدالحمید ایکزیکیٹو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ بینک ریفرنس نمبر دفتر حج کمیٹی سے یا پھر حج کمیٹی کی ویب سائٹwww.hajcommitee.com پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

دہلی میںتلنگانہ کی نمائندگی کیلئے تقررات، وینو گوپال چاری اور تیجاوت کا تقرر
حیدرآباد۔/4جون، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی نئی ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کیلئے دو افراد وینوگوپال چاری اور راماچندرا تیجاوت کے تقررات کئے ہیں جنہیں کابینی درجہ دیا گیا ہے۔ وہ تلنگانہ ریاستی حکومت سے متعلق مسائل پر مرکز سے نمائندگی کریں گے۔ علاوہ ازیں ترقیاتی پروگرام، فلاحی اسکیمات، زرعی و دیگر پراجکٹس کی منظوری اور فنڈز کے حصول کیلئے بھی مساعی کریں گے۔ کے سی آر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT