Tuesday , December 11 2018

ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں مشرف خان کا شاندار مظاہرہ

نلگنڈہ ۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی سطح کے اسکول ویٹ لیفٹنگ چمپئن شپ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نلگنڈہ مستقر کے ہونہار طالب علم ماسٹر محمد مشرف خان کو ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر کی چرنجیولو نے مبارکباد دی اور آئندہ بھی ضلع کے نام کو روشن کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرنے کی توقع کا اظہار کیا ۔ ماسٹر محمد مشرف خان نلگنڈہ مس

نلگنڈہ ۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی سطح کے اسکول ویٹ لیفٹنگ چمپئن شپ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نلگنڈہ مستقر کے ہونہار طالب علم ماسٹر محمد مشرف خان کو ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر کی چرنجیولو نے مبارکباد دی اور آئندہ بھی ضلع کے نام کو روشن کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرنے کی توقع کا اظہار کیا ۔ ماسٹر محمد مشرف خان نلگنڈہ مستقر کے ایس ایس اسکول آف لرزنگ میں زیر تعلیم ہیں ۔ وہ ضلع میدک میں منعقدہ ریاستی سطح کے اسکول گیمس مقابلوں میں شعبہ ریسلنگ میںگولڈ میڈل حاصل کیا ۔ وہ 5جنوری کو قومی سح کے ریسلنگ مقابلے میں بھی حصہ لیں گے ۔ ماسٹر محمد مشرف خان ڈاکٹر عبدالحفیظ خان صدر تلنگانہ ویٹ لیٹنگ اسوسی ایشن کے فرزند ہیں ۔ مشرف خان کو محمد اشرف علی نے تربیت دی ہے ۔ نلگنڈہ مستقر سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑی کا ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیکر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT