Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کو مزید 2 گولڈ میڈلس

ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کو مزید 2 گولڈ میڈلس

گوہاٹی۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ہندوستان نے دوسرے دن بھی مزید دو گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے اپنا تسلط برقرار رکھا۔ سرسوتی راؤت (خواتین 58 کیلوگرام) اور سامبو لاپونگ (مردوں کے 69 کیلوگرام زمرہ) نے آج ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا جس کے ساتھ ویٹ لفٹننگ مقابلوں میں ہندوستان کو ملنلے والے گولڈ میڈلس کی تعداد پانچ ہوگئی۔ راؤت نے ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کیلئے آج کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بنگلہ دیش کی فلاپائی حکمہ کو سلور اور سری لنکا کی محی الدین عمریہ کو برونز میڈل حاصل ہوا۔ لاپونگ نے ایک سخت مقابلہ میں ہندوستان کو آج کا دوسرا گولڈ میڈل دلایا۔ سری لنکا کے دیسا نائیکے کو سلور اور پاکستان کے صوفیان ابو کو برونز میڈل حاصل ہوا۔ ہندوستان کو ویٹ لفٹننگ میں کل 3 گولڈ میڈلس حاصل ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT