Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / ویڈیو:امریکی شہریوں ٹرمپ کے خلاف مسلمانوں سے ساتھ اظہار یگانگت میں نماز ادا کی

ویڈیو:امریکی شہریوں ٹرمپ کے خلاف مسلمانوں سے ساتھ اظہار یگانگت میں نماز ادا کی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے مسافرین پر امتناعی احکامات پر اس وقت الجھن اور غصہ دیکھنے کو ملا جب ہفتہ کے روز مسافرین اور پناہ گزینوں کو ہوائی جہازوں میں ہی بیٹھنا پڑا اور وہ ائیر پورٹس پر پھنسے رہے۔

ریپبلکن ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے ایک ہفتہ قبل لئے گئے فیصلہ کے مطابق چار ماہ کے لئے امریکی میں پناہ گزین کی آمد پر روک لگادی گئی ہے اور بشمول سیریا چھ مسلم ممالک کے مسافرین پر عارضی امتناع عائد کردیاگیا ہے۔

جس کے بعد غیرمسلموں کی اکثریت نے اظہاریگانگت کی ایک بہترین مثال پیش کی ‘ اس ویڈیومیں لوگ ان مسلمانوں کی نقل کرتے دیکھے گئے ہیں جو نماز ادا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT