Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / ویڈیو : جینا بش ٹرمپ پر اپنے والد کے اسلام کے متعلق خیال کے ذریعہ تنقید کی

ویڈیو : جینا بش ٹرمپ پر اپنے والد کے اسلام کے متعلق خیال کے ذریعہ تنقید کی

سابق امریکی صدر جارج ڈبیلو بش کی بیٹی جینا بش نے سات مسلم اکثریت والے ممالک پر ریپبلکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی عائد کردہ امتناع پر اپنے رائے پیش کرتے ہوئے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے الفاظ میں جواب دیا۔

بش ہیگر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعہ اپنا اقتباسات پیش کیا جس میں انہو ں نے سال 2001میں وقت کے ریپبلکن صدر اور اپنے والدکی تقریر پوسٹ کی جو واشنگٹن ڈی سی کے اسلامی سنٹر میں 9/11حملے کے بعد دی گئی تھی۔ ان کے والد کہہ رہے ہیں ’’ اسلام امن ہے‘‘ ۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں نے ہمارے ملک کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے‘‘اور مسلمانوں کے ساتھ احترام کا سلوک کرنے کی بھی انہو ں نے ہدایت دی۔

بش ہیگرنے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ یہ تقریر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ’’ تمام نسل اور مذاہب کے بچوں کو ہمیں قبول کرنے کا ایک درس ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT