Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / ویڈیو: ملیشیاء میں ڈکیتی کی ناکام کوشش

ویڈیو: ملیشیاء میں ڈکیتی کی ناکام کوشش

نئی دہلی: حالیہ دنوں میں ملیشیاء کی کیڈائی ایماس شری عالم جیویلری دوکان میں ڈکیتی کی کوشش کیمرے میں قید ہوئی جس میں دوچور اپنی قسمت آزمانے کے لئے جویلری شاپ کے ڈسپلائی کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو چٹان کی طرح مضبوط ہے اور اس کی مضبوطی کی وجہہ سے ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔

پیر کے روز شاہ عالم شہر میں واقعہ کیڈائی ایماس شری عالم جیویلری شاپ میں چار نقاب پوش ڈکیت داخل ہوئے جن کے ہاتھوں میں ہتھوڑی تھی‘ ان میں سے دونے دوکان میں رکھے گلاس کاونٹر کو ہتھوڑی سے مارکر توڑنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

جولائی 25کو فوٹیج فیس بک پر شیئر کرنے کے بعد تیزی کیساتھ وائیر ل ہوا اور 5.8ملین لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا۔واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ شاپ کی مرمت کے لئے دوہفتوں تک مذکورہ جویلری شاپ کو بند رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈسپلاے کاونٹر پولی کاربونیڈ گلاس سے بناہوا ہے

 

Posted by KEDAI EMAS SRI ALAM Seksyen 23 on Monday, July 24, 2017

TOPPOPULARRECENT