Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ویڈیو: منھ بولا بیٹا‘ شاہ رخ خان کی دلیپ کمار سے ملاقات

ویڈیو: منھ بولا بیٹا‘ شاہ رخ خان کی دلیپ کمار سے ملاقات

نئی دہلی:افسانوی اداکار دلیپ کمار جوحالیہ دنوں میں لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر پہنچے ہیں‘ سے منگل کے روز شاہ رخ خان ان کا منھ بولا بیٹا نے ملاقات کی اور اس ملاقات کی تصوئیریں سائرہ بانو نے منگل کی شام کو ٹوئٹر پر شیئر بھی کی ہیں۔

سائرہ بانو نے ٹوئٹر پر تصوئیر وں کے ساتھ پیغام لکھا کہ’’ صاحب کا منھ بولا بیٹاایس آر کے نے آج صاحب سے ملاقات کی۔ اس شام کی کچھ تصوئیریں میں شیئر کررہی ہوں‘‘۔

انہوں نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی حالت میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مسلسل سدھار آرہا ہے۔94سال کی اداکار کو2اگست کے روز اسپتال میں گردوں کے عارضہ کے بعد داخل کیاگیا تھا۔

یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ادکارہ کو اسپتال میں شریک کیاگیا۔

پچھلے سال اپریل میں وہ بخار اور نزلہ کے سبب اسپتال میں شریک کرائے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT